Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی
April 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ کانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا محکمہ پولیس میں رواں مالی سالی کے دوران پانچ ہزار کانسٹیبلز بھرتی کئے جائیں گے۔ مزید پانچ ہزار کانسٹیبلز کو اگلے مالی سال میں محکمہ پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی۔ عثمان بزدار نے کہا پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ کورونا وباء کے دوران مؤثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم کا معانہ کرنے کیلئے شیخوپورہ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے رہے ہیں۔ ضلع شیخوپورہ میں مستحق افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت تقریباً 30 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔ شیخوپورہ میں دورے کے دوران صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں خالد محمود، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔