Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات ، طبی سامان کی دستیابی کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات ، طبی سامان کی دستیابی کا جائزہ لیا
April 10, 2020
 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈیرہ غازی خان کے علاقے وہوا آمد ہوئی جہاں انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات اور طبی سامان کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کو اپ گریڈ کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا پسماندہ علاقے کے اسپتالوں میں شہروں کے برابر سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے دیہی مرکز صحت کے مختلف شعبے دیکھے۔ زیر تعمیر بلاک کا بھی معائنہ کیا۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم آئسو لیشن وارڈ بھی دیکھا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے آئسو لیشن وارڈ میں طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔  عثمان بزدار ، ڈیرہ غازی خان ، وہوا ، آمد ، رورل ہیلتھ سنٹر ، طبی سامان وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں سے گفتگو میں کہا وہوا کے ہسپتال میں ایکسرے کلر ڈویلپر سمیت صحت کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی- وہوا کے ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی سہولت بھی مہیا کریں گے۔ وہوا کے ہسپتال کو طبی سہولتوں کے حوالے سے ماڈل بنائیں گے۔ علاقے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج معالجہ دیں گے۔ عوام کو معیاری ہیلتھ کیئر فراہم کرنے کے لئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ وہوا کے ہسپتال میں ترقی یافتہ شہروں کے برابر سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے وہوا میں ریسکیو 1122 اور کالج کی زیر تکمیل عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر تکمیل منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن و انفراسٹرکچر، سیکرٹری آبپاشی، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔