Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی
January 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلی کو اورنج لائن ٹرین کا کرایہ پچاس روپے کرنے کی تجویز دی گئی  تھی۔ اورنج میٹروٹرین کے کرایہ کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ گزشتہ اعلی سطح کے اجلاس میں وزرا اور متعلقہ حکام نے کرائے کے حوالے سے اپنی تجاویز دی تھیں۔ وزیراعلیٰ نے اصولی منظوری کے بعد معاملہ  کابینہ کو ریفر کر دیا ہے۔ وزیر اعلی نے میٹرو بس میں کرائے میں اضافے کی تجویز بھی مسترد کر دی۔ متعلقہ حکام کو وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ میٹروبس کا کرایہ تیس روپے ہی رکھا جائے۔ اورنج لائن میٹروٹرین کے چلنے کے آثار ابھی مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہے۔ ٹیسٹ رن تو شروع کر دیا گیا تھا مگر روٹ پر ابھی تک سول ورکس بھی مکمل نہیں ۔