Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی کا دورہ
July 15, 2020
 زیارت (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی کا دورہ کیا۔ بانی پاکستان کی رہائشگاہ کے مختلف حصے دیکھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بلوچستان کے ضلع زیارت پہنچ گئے۔ بلوچستان کے وزراء، چیف سیکرٹری بلوچستان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا خیر مقدم کیا۔ عثمان بزدار نے زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ریزیڈنسی کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی طرف سے قائداعظم ریزیڈنسی کی حفاظت کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔ عثمان بزدار سے بلوچی عمائدین اور زیارت میں مقیم پنجاب سے تعلق رکھنے والے معززین اور شہریوں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی کے سفر میں پنجاب بلوچستان کو ساتھ لے کر چلے گا۔ وزیر اعلی پنجاب پہلی دفعہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ کھرڑ بزدار پہنچے جہاں ”مقدمین جرگہ“اور عمائدین  سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے اور ان میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ تونسہ بار کے صدر سردار اطہر خان ملغانی مرحوم کی رہائشگاہ  پہنچے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت کی۔ ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ کو تونسہ میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔