Wednesday, April 24, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری پرویزالہٰی کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری پرویزالہٰی کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 8, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ق اتحادی ہے اور ہم ملکر عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔ سازشی عناصر صوبے کی ترقی کے مخالف ہیں۔ اے پی سی کے نام سے نیا ڈرامہ بھی ناکام ہو گا۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات ہے۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔