Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات ، فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات ، فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال
June 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ آفس پہنچے۔ ملاقات میں بجٹ سیشن، سیاسی صورتحال ، فلاح عامہ کے پروگرام اور کورونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکبارد دی تو وزیراعلیٰ نے بجٹ سیشن احسن طریقے سے چلانے پر پرویز الہٰی کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایک تھے، اب بھی ایک ہیں اور آئندہ بھی ایک رہیں گے،آس لگانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ ہی کورونا سے نمٹنے کا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔