Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ساہیوال میں کارڈیک سنٹر بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ساہیوال میں کارڈیک سنٹر بنانے کا اعلان
April 20, 2020
ساہیوال (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال میں کارڈیک سنٹر بنانے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹیسٹنگ لیب بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس جلد صوبائی کابینہ میں لا رہے ہیں، جس کا مقصد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت تمام اقدامات کررہی ہے، اس وقت ہماری ترجیح کورونا کیخلاف جنگ ہے۔ پنجاب میں یومیہ 32 سو کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، وزیراعلیٰ پنجاباس صلاحیت کوہم پانچ ہزاراورپھردس ہزارتک بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے مستحق افراد کیلئے پیکیج کا اعلان کیا ہے، احساس امداد پروگرام کے تحت اب تک 22 ارب 75 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ عثمان بزدار مزید بولے کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں کو کالونیاں بنا کر دیں گے، پراپرٹی اسٹیمپ ایکٹ میں ترمیم کرنے جارہے ہیں، پنجاب میں کورونا کے 705 مریض صحت یاب ہوچکے۔