Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط غیرقانونی ہے ، حلیم عادل شیخ

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط غیرقانونی ہے ، حلیم عادل شیخ
February 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط غیرقانونی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آئی جی سندھ تو بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہمیں کسی افسر کی جنگ لڑنے کا شوق نہیں۔ وزیراعلیٰ اپنی اداؤں پر غور کریں۔ گورنر بھلے چپڑاسی ٹرانسفر نہیں کرسکتے لیکن آئی جی کو آپ بھی ٹرانسفر نہیں کر سکتے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا سلمان تاثیر کا گورنر راج کس نے لاگو کیا تھا ذرا پیچھے دیکھو۔ آپ نیب زدہ چہروں کو صوبائی محتسب لگانا چاہتے ہیں۔ سندھ حکومت کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے انکے پاس سندھ میں سیاسی کیسز بنانے کی شکایات تھیں۔ میرے اوپر اغوا کار کا کیس بنا دیا۔ حلیم عادل شیخ بولے عمران خان نے 30 سال کا گند صاف کیا ہے۔ عمران خان نے کرپشن اور ناانصافیوں کا مقابلہ کیا۔ عمران خان پاکستان کو بھنور سے کھلے سمندر میں لائے۔ وزیراعظم نے سخت فیصلے کئے اور ملک کو ایک ڈگر پر لائے۔ عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا پاکستان میں استحکام آرہا ہے۔ ترقی کا سہرا عمران خان کو جاتا ہے۔