Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید ایک ہفتہ اسکول بند رکھنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید ایک ہفتہ اسکول بند رکھنے کا اعلان
August 21, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید ایک ہفتہ اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ میں تعلیمی ادارے 30 اگست سے کھلیں گے ۔ ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف، والدین ویکسین لگوائیں۔ طلبہ کے والدین کو بھی ویکسی نیشن کا  سرٹیفکیٹ دینا ہو گا۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ ہنگامی اجلاس میں صوبہ بھر میں تعلیم بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔