Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا پشاور کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا پشاور کا اچانک دورہ
July 20, 2021

پشاور (92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کا اچانک دورہ کیا۔ بغیر پروٹوکول کے خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے شہر کا جائزہ لیا۔

وزیراعلٰی نے یونیورسٹی روڈ ،حیات آباد ، یونیورسٹی ٹائون ، جی ٹی روڈ کا دورہ کیا ۔ محمود خان نے شہر میں صفائی اور ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلٰی نے شہر بھر کی سیکورٹی انتظامات اور مویشی منڈیوں میں انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔

 وزیر اعلٰی محمود خان نے کہا عوام عید میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے صفائی کا خیال رکھیں۔