Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ جام کمال اور باغی گروپ کے درمیان مزید فاصلے بڑھنے لگے

وزیراعلیٰ جام کمال اور باغی گروپ کے درمیان مزید فاصلے بڑھنے لگے
October 4, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور باغی گروپ کے درمیان مزید فاصلے بڑھنے لگے۔

بلوچستان میں ان دنوں موسم میں خنکی مگر سیاست میں گرمی دیکھی جارہی ہے، وزیراعلی جام کمال اور باغی گروپ کے درمیان ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔

جام کمال خان روٹھوں کو منانے کے مشن پر گامزن ہیں، بی اے پی کے باغی 8 ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرچکے ہیں مگرخاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرپائے تاہم جام کمال خان پرامید کہتے ہیں کہ جلد مسلہ حل کرلیا جائے گا، جبکہ ناراض ارکان مائنس جام کمال خان فارمولے پر قائم کہتے ہیں کہ جام کمال کو وزرات اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ مصالحتی کمیٹی کے رکن سینٹر سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ پارٹی میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں جلد معاملات کو حل کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے حکومتی باغی گروپ کو وزراتوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے جام کمال خان کے تحریک میں ساتھ دینے کافیصلہ کیا ہے جس کے بعد باغی گروپ نے اہم بیٹھک لگادی جس میںوزراتوںسے استعفوں سمیت دیگر اپشنزپر غورشروع کردیا ہے۔

ادھر مصالحتی کمیٹی کے سربراہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بلوچستان کی سیاسی بحران پر قابو پانے کے لئے کاایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے وزیراعلی جام کمال اور ناراض کو منانے کے لئے کوششوں میں مصروف عمل ہیں آج ایک مرتبہ پھر ملاقاتوں کا دورچلیں گے۔