Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
September 14, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 16 رکن اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ 13 ارکان کے دستخط ضروی ہوتے ہیں، 16 ارکان نے دستخط کرکے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ یار محمد رند نے کچھ عرصہ قبل ہی دوبارہ وزارت کا قلمدان سنبھالا تھا۔

یار محمد رند نے اس حوالے سے کہا مجھے ابھی میڈیا سے تحریک عدم اعتماد کا علم ہوا، کافی عرصے سے یہ چیزیں چل رہی تھیں۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف کے ورکرز اور پوری جماعت یہ محسوس کرتی ہے کہ ہمیں سنا نہیں جاتا۔ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے، ہم حکومت کے اتحادی ہیں، کوئٹہ پہنچ کر پارلیمانی رہنماؤں کو بلا کر مشاورت کروں گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا، بلوچستان حکومت کے سب سے بڑے اتحادی ہم ہیں۔ پارٹی قائد سے بات کرنے کے بعد ہی کچھ رائے دے سکوں گا۔