Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کی پی ڈی ایم اے کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بزدار کی پی ڈی ایم اے کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت
July 26, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈآفس پہنچے، پی ڈی ایم اے کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کردی، پی ڈی ایم اے سٹاف کیلئے دو ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈآفس آمد!، عثمان بزدار نے مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

اُنہوں نے کنٹرول روم کے ذریعے موسم اور دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے معلومات کے حصول کے جدید نظام کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے موسم کی پیشگی اطلاعات کے سسٹم کا معائنہ کیا، پی ڈی ایم اے کے ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں میں وزیراعلیٰ کو مون سون سیزن،ممکنہ سیلاب سے نمٹنے اور امدادی سرگرمیوں کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلی عثمان بزدار سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بِیگ نے بھی ملاقات کی، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، لیگل ہیڈ پیمرا طاہر تارڑ، ریجنل جنرل مینجر پیمرا لاہور اکرم برکت اور ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے اپنا ٹی وی چینل شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، چیئرمین پیمرا نےسالانہ رپورٹ پیش کی، وزیراعلی نے پیمراکی کارکردگی کو سراہا۔