Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کی وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپور جٹاں روڈ دو رویہ کرنیکی منظوری

وزیراعلیٰ بزدار کی وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپور جٹاں روڈ دو رویہ کرنیکی منظوری
November 13, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 5 واں اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپور جٹاں روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبوں کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار متحرک ہوگئے!، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 5 واں اجلاس وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپور جٹاں روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبوں کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 6 مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی منظوریبھی دیدی۔ فیصل آباد جڑانوالہ، لنڈیانوالہ روڈ تا ایکسپریس وے سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دیدی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیالکوٹ رنگ روڈ منصوبے کی منظوری بھی دیدی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو 500 بیڈ کے جنرل ہسپتال کے منصوبے کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔