Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کی سکھ برادری کو بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد

وزیراعلیٰ بزدار کی سکھ برادری کو بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد
November 29, 2020

وزیراعلیٰ بزدار نے کہا، باباگرونانک دیو جی کا جنم دن سکھ برادری کا روایتی مذہبی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت اسلامی تعلیمات کے مطابق مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے، کرتار پور راہداری کا قیام تحریک انصاف حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔