Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کا مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس

وزیراعلیٰ بزدار کا مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس
September 13, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب جبکہ تشدد میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ پولیس سیاحتی مقامات پر تواتر کے ساتھ گشت کرے۔