Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کا صوبے میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافے کا اعلان

وزیراعلیٰ بزدار کا صوبے میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافے کا اعلان
May 15, 2021

تعدادلاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبے میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا۔

عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ احتیاط سے ہی ہم کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، شہری عید کی تعطیلات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں، پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کئے۔