Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور میں بارش زدہ علاقوں کا جائزہ

وزیراعلیٰ بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور میں بارش زدہ علاقوں کا جائزہ
September 5, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوربارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ بولے شدید بارش سے شہریوں کیلئے پیدا ہونے والی تکلیف کو خود محسوس کیا ہے، ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں، مشکل صورتحال میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں، چوبرجی کے قریب نجی بینک میں گیس دھماکے کے واقعہ کا نوٹس بھی لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن !، بغیر پروٹوکول شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوربارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی نے مال روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا، لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹرا سٹوریج کا معائنہ کیا اور نکاسی کے لیے کئے گئے اقدامات کا مشاہدہ بھی کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج کے ذریعے بارشی پانی کو محفوظ کیا جا رہا ہے، لاہور میں مزید انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج بنائیں گے۔ انہوں نے انتظامیہ اور واسا حکام کوپانی کے نکاس کی خود نگرانی کرنے اورنکاسی مکمل ہونے تک فیلڈمیں موجودرہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر کمشنر لاہور ، ڈپٹی کمشنر لاہور، وائس چیئرمین واسا اور ایم ڈی واسا بھی موجود تھے۔ ایم ڈی واس سید زاہد عزیز نے نکاسی کے آپریشن پر وزیراعلی پنجاب کوبریفنگ دی۔