Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ بزدار نے پنجاب بھر میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیا

وزیراعلیٰ بزدار نے پنجاب بھر میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیا
November 22, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب بھر میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیا۔ پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862، ہیپاٹائٹس کے 23560 اور ٹی بی کے 70047 مریضوں کو مُفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ بزدار حکومت دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلی آفس افتتاحی تقریب کے موقع پر سردار عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862، ہیپاٹائٹس کے 23560 اور ٹی بی کے 70047 مریضوں کو مُفت ادویات فراہم کرینگے۔ مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اصل شناختی کارڈ کیساتھ بائیو میٹرک تصدیق کرائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے بعد مریض کسی بھی متعلقہ سنٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس،ایڈزاورٹی بی کے مریضوں کیلئے علیٰحدہ سے ڈیسک بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں مجموعی طور پر 174882 مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کرینگے۔ وہ دن دور نہیں جب پنجاب کے ہر شہری کو حکومتی سطح پر مُفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔