Wednesday, April 24, 2024

وزیراعلیٰ بزدار نے ملتان میں سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ بزدار نے ملتان میں سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا سنگ بنیاد رکھ دیا
September 17, 2020
ملتان (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کہتے ہیں جنوبی پنجاب صوبے کی طرف پہلا قدم رکھ دیا، صوبہ بنا کر اپنا وعدہ پورا کرینگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی۔ انشاء اللہ صوبہ بھی ہم ہی بنائیں گے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے لیے بھی فنڈز فراہم کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں جمخانہ کلب بنانے کی بھی منظوری دے دی۔ انتخابات کے دنوں میں تحریک انصاف نے وعدہ کیا تھا جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے، جنوبی پنجاب صوبے کی طرف پہلا قدم رکھ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنمنٹ کالج ایمرسن کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بھی اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ کی موجودگی کے دوران تقریب میں بدنظمی، کارکنان نے بینرز پر عمران خان کی تصویر نہ لگانے پر تقریب کا بائیکاٹ کردیا، وزیراعلیٰ اور وزیرخارجہ شاہ محمود کے حق میں نعرے لگائے گئے۔