Tuesday, April 16, 2024

وزیراعلیٰ بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز مسترد کردی

وزیراعلیٰ بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز مسترد کردی
June 12, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز مسترد کر دی، کہا مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے والا بجٹ پیش کریں گے۔ لاہور میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز مستردکردی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ 2020-21 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےسرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات کا سلسلہ قطعی طور پر بند کرنے اورسرکاری وسائل میں بچت کی  ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سےصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نےملاقات کی اور پنجاب اسمبلی  کے بجٹ سیشن کے حوالے سے بات چیت کی۔ بجٹ سیشن کے دوران ارکان صوبائی اسمبلی کوکورونا سے بچانے کے حوالے سے کیے گئے حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے والا بجٹ پیش کریں گے۔