Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ بزدار لاہور میں کوڑے کے ڈھیر لگنے پر فکرمند

وزیراعلیٰ بزدار لاہور میں کوڑے کے ڈھیر لگنے پر فکرمند
January 11, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار لاہور میں کوڑے کے ڈھیر لگنے پر فکرمند ہوگئے، اجلاس میں صفائی کے انتظامات کی بہتری پرزوردیا، بولے متعلقہ حکام لاہور شہر کو صاف کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو باغوں کے شہر میں کوڑے کے ڈھیر لگنے پر تشویش لاحق ہوگئی، اجلاس میں لاہور میں صفائی کے انتظامت پر بریفنگ لی۔ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے نئے کنٹریکٹرز کے انتخاب پر بھی غور کیا گیا۔ صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی اور محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار سے صوبائی وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی اور محکمے کے امورسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔