Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بزدار سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
August 29, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بزدار اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کی مابین ملاقات میں ہاؤسنگ، صنعت اور تجارتی و کاروباری سیکٹرز میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ یو اے ای کے سفیر نے انسداد کورونا کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ عثمان بزدار نے کہا پہلی بار پنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں۔ لاہور کے قریب راوی کنارے نیا شہر بسائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورے کی دعوت دی۔