Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے نیب سوالنامے کی تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کرلیں

وزیراعلیٰ بزدار سے نیب سوالنامے کی تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کرلیں
August 15, 2020
لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے شراب لائسنس کیس میں نیب کے جاری کیے گئے سوالنامے کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ شراب لائسنس کیس میں وزیر اعلی پنجاب سے نیب نے کون کون سے سوالوں کے جواب مانگے ہیں تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاری کئے گئے سوالنامی کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ان کی تنخواہ، آمدن کے ذرائع اور کاروباری آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار سے گیس، بجلی ، ٹیلی فون، موبائل فون کے بلوں سمیت ملازمین کی تعداد، وراثت میں حاصل کی گئی جائیدار سمیت منقولہ و غیر منقولہ جائیداروں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ایسے اثاثے جو خریدے گئے، لیز پر لئے گئے یا بذریعہ نیلامی و تحفے کی صورت میں وصول کئے سے متعلق بھی تمام تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔ نیب نے وزیر اعلی پنجاب سے بیرون ملک دوروں، ذاتی بینک اکائونٹس سمیت اہل خانہ یا ان کے نام کریڈٹ کارڈز، قرضوں، بچوں کے تعلیمی سمیت دیگر تفصیلات طلب کی ہیں۔ نیب نے عثمان بزدار سے سیاست میں کب داخل ہوئے ، کون کون سے الیکشن میں حصہ لیا اور الیکشن اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوالنامے میں واضح کیا ہے کہ تفصیلات نیب آرڈیننس کے سیکشن 19اور27 کے تحت طلب کی گئی ہیں۔ غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں نیب آرڈیننس کے شیڈول 4 کے تحت پانچ برس کی سزا ہو سکتی ہے۔