Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے ایم ڈی بیت المال کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بزدار سے ایم ڈی بیت المال کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال
October 25, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے اُمور اور کمزور طبقات کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کی ملاقات میں پنجاب کے ہرضلع میں لنگرخانہ قائم کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے کمزور طبقے کی فلاح کو سب سے مقدم سمجھتی ہے، بے آسرا اور ضرورت مند لوگوں کی مدد ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔