Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ بزدار آئندہ ہفتے صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے

وزیراعلیٰ بزدار آئندہ ہفتے صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے
May 27, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے کس وزیرکی کارکردگی کیا رہی، وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار آئندہ ہفتے جائزہ لیں گے،وزیراعظم کورپورٹ پیش کی جائے گی، کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیکر وزرا کے قلمدان واپس یا تبدیل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ اب ہوگا صوبائی وزراء کی کارکردگی کاحساب کتاب، پنجاب کے وزراء کوکارکردگی رپورٹ پندرہ دن میں جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ کاردکرگی رپورٹ میں اب تک صوبائی وزراء نے اپنے محکموں میں کیا کیا سب بتانے کوکہا گیا ہے، عوامی مفاد میں کتنے منصوبے شروع کئے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کیا کردار رہا سب شامل ہوگا، کون سے وزراء صرف زبانی جمع خرچ کرتے رہے سب عوام کے سامنا لایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ ہفتے صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار پہلے خود کارکردگی کا جائزہ لیکر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیکر وزرا کے قلمدان واپس یا تبدیل کئے جانے کا بھی امکان ہے، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اہم فیصلے کریں گے۔