Saturday, May 18, 2024

وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے گیٹ پر پانی پھینکنے پر عالمگیرخان کیخلاف مقدمہ درج

وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے گیٹ پر  پانی پھینکنے پر عالمگیرخان کیخلاف مقدمہ درج
February 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی ابتر صورتحال پر آئینہ دکھایا تو جیالی سرکار برا مان گئی، وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے گیٹ پر گنداپانی پھینکنے پر عالمگیرخان و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے گرفتاری کی پیش کش کردی،92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت ہے آمریت نہیں، احتجاج کہیں بھی کر سکتے ہیں۔ کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے پر گندا پانی پھینکنے پر سول لائن پولیس نے فکس اٹ  کے بانی ایم این اے عالمگیر کیخلاف مقدمہ درج  کر لیا۔ عالمگیر خان نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی  گرفتاری سے مسائل  حل ہو جاتے ہیں،  تو گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں،ہمیشہ مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے احتجاج کیا۔ فکس اٹ کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے گھر کے سامنے گٹروں کا پانی کھڑا ہے، یہ جمہوریت ہے آمریت نہیں،کہیں بھی احتجاج کر سکتے ہیں۔ ایم این اےعالمگیر خان کے خلاف مقدمہ سرکاری مدعیت میں سول لائن پولیس نے درج کیا ہے، پولیس کے مطابق نامزد افرادکو گرفتارکیا جائے گا۔