Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ کے پی کا لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنیکا اعلان

وزیراعلیٰ کے پی کا لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنیکا اعلان
April 8, 2019

پشاور ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایت پر کسی کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا،صوبائی حکومت کے اقدام سے 48ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  کے پی نے کہا کہ  لیویز اور خاصہ دار فورس کے حوالے سےآج ایک تاریخی دن ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ  لیویز اورخاصہ دار فورس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کو درپیش مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔