Friday, May 17, 2024

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے مہنگائی کا ملبہ پھر سابق حکومتوں پر ڈال دیا

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے مہنگائی کا ملبہ پھر سابق حکومتوں پر ڈال دیا
October 31, 2021 ویب ڈیسک

صوابی (92 نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مہنگائی کا ملبہ پھر سابق حکومتوں پر ڈال دیا۔

 صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے، لیکن یہ مہنگائی کیوں ہے؟ مہنگائی سابق حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے ہیں۔ ہمیں سلیکٹڈ کہتے ہیں یہ خود سلیکٹڈ اور نااہل ہیں۔

محمود خان بولے کورونا کے باعث پوری دنیا مشکلات سے دو چار ہے۔ ملک درست راہ پر گامزن ہے۔ 2023 میں پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے صوابی میں جلسے سے خطاب میں کہا اپوزیشن ’’لوٹ مار کو عزت دو‘‘ کی تحریک چلا رہے ہیں۔ بچے ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں۔ بڑے بچوں کے مستقبل بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے مہنگے بجلی معاہدے کئے۔ بجلی استعمال کرو نا کرو بل دینا پڑتا ہے۔

فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور زرداری سمیت سب نے اقتدار میں آکر جائیدادیں بنائیں۔ بڑی بڑی باتیں کرنے والے قوم کا لوٹا پیسہ واپس لائیں۔ ماضی میں بجلی کے غیر ضروری مہنگے معاہدے کیے گئے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ سب نے مل کر پاکستان کو بہتری کی جانب لے کر جانا ہے۔ آج پاکستان کا ہر شعبہ ترقی کر رہا ہے۔