Monday, May 13, 2024

وزیراعلیٰ کی ہدایات پر میونسپل سروسز کی فوری فراہمی کیلئے 136 تحصیل کونسلز کو 18 ارب روپے جاری

وزیراعلیٰ کی ہدایات پر میونسپل سروسز کی فوری فراہمی کیلئے 136 تحصیل کونسلز کو 18 ارب روپے جاری
March 19, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایات پر میونسپل سروسز کی فوری فراہمی کیلئے 136 تحصیل کونسلز کو 18 ارب روپے جاری کر دیئے گئے۔

سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کہتے ہیں صوبہ بھر میں مقامی سطح پر تعمیر وترقی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 21۔2020 ترتیب دیا گیا ہے جس سے دیہی تحصیل کونسلز ، میٹروپولیٹن ، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل 306 لوکل گورنمنٹس کی مقامی آبادی مستفید ہو گی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا ترقیاتی پروگرام کے تحت تقریباً 20 ارب روپے کی لاگت سے 7.352 اسکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 6.688 اسکیمیں تقریباً 18 ارب روپے کی لاگت سے مقامی سطح پر تعمیر و ترقی کیلئے منظور کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کہتے ہیں میٹروپولیٹن، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کے لئے 3 ارب 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 1.640 اسکیموں پر کام کا آغاز ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔

ماسٹر پلاننگ، زوننگ اور عوام کو صحت کی مثالی سہولیات کی فراہمی کیلئے 10 اسکیموں پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے جن کیلئے 5 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔