Sunday, September 8, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب‘ گورنر رفیق رجوانہ‘ عمران خان نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی

وزیراعلیٰ پنجاب‘ گورنر رفیق رجوانہ‘ عمران خان نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی
July 6, 2016
لاہور (92نیوز) ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے روز صبح سویرے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ صوبائی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔ خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید پڑھائی جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے نماز عید ادا کی۔ rafique rajwana اس موقع پر گورنر نے شہریوں سے عید ملی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ماڈل ٹاون مسجد میں نماز عید کی۔ اسی طرح چیئرمین تحریک انصاف نے میاں میر مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے دربار حضرت میاں میرؒ پر حاضری بھی دی۔ نماز عید کا دوسرا بڑا اجتماع داتا دربار مسجد میں ہوا جس میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری‘ پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی مانگی گئیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔