وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سیاسی اُمورعون چودھری عہدے سے مستعفی
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سیاسی اُمور عون چودھری نے استعفی دے دیا۔
عون چودھری پر ارکان اسمبلی کو ترین گروپ میں لانے کا الزام ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے استعفیٰ منظور کرلیا۔
عون چودھری کا کہنا ہے، ترین گروپ سے علیحدگی سے انکار پر مستعفی ہونے کا کہا گیا، ادھر،، فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی رہیں گی یا نہیں؟ فیصلہ چند روز کیلئے مؤخر ہوگیا۔