Thursday, May 9, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی یوم شہادت حضرت علیؓ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی یوم شہادت حضرت علیؓ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت
May 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار کے جاری کردہ بیان میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات کی گئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں، امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا اس مقصد کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں، یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے مانیٹرنگ کا مؤثر نظام وضع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔