Friday, May 10, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی نئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی نئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
March 15, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ متعلقہ حکام نئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کیا جائے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ بازاروں اور مارکیٹوں کی بندش سے متعلق مقررہ اوقات کی پابندی یقینی بنائیں۔ تاجر برادری کا پورا احساس  پر کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ضروری اقدامات اُٹھائے ہیں۔ تاجربرادری عوام کی زندگیوں کو مقدم رکھے۔

عثمان بزدار بولے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث مریضوں کے ساتھ اموات بڑھ رہی ہیں۔ صورتحال بہتر ہونے پر پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا، شہریوں کا فرض ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، احتیاط سے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔