Thursday, May 9, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ
June 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اعلیٰ عسکری وسول حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب خصوصاً لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے سول اورعسکری اداروں میں کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنانے، ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ماہرین پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق ، لاہور شہرکیلئے علیحدہ ماڈل تیار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وبا سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون پر عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا وزرا کے خصوصی اجلاس میں  وزیراعلیٰ نے کورونا کے پیش نظر محکمہ خزانہ کے گریڈ  سترہ سے بائیس  کے سرکاری آفیسرز کی تنخواہوں میں دس فیصد کٹوتی کی تجویز مسترد کر دی۔