Thursday, April 18, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ
May 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی  اجلاس  میں بجٹ 2020-21 اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انتہائی غیرمعمولی حالات کے پیش نظر بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کی۔ عثمان بزدارنے کہا کہ مختلف سیکٹرز میں دی جانے والی سبسڈیز میں کمی کا جائزہ لیا جائے۔ دوسری طرف کورونا کے باعث آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ضروری اخراجات کے حوالے سے بزدار حکومت کا بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سال سے خالی اسامیوں کو مرحلہ وار ختم کرنےکی تجویز دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے ان اسامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کو دی جانے والی سبسڈی بھی مرحلہ وار کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واسا کے لئے تین سالہ منصوبہ ، واسا اپنے اخراجات خود برداشت کرے گا، سبسڈی مرحلہ وار ختم کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز کا حجم دوسو پینسٹھ ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔