Tuesday, May 14, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی آئندہ ماہ اورنج میٹرو ٹرین چلانے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کی آئندہ ماہ اورنج میٹرو ٹرین چلانے کی منظوری
September 15, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہوریوں کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئندہ ماہ اورنج میٹرو ٹرین چلانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین  کو آپریشنل کرنے کا معاملہ پنجاب کابینہ کے سامنے رکھا گیا۔ کابینہ ارکان نے اورنج ٹرین کو جلد  آپریشنل  کرنے کی تائید کی ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو اورنج ٹرین اکتوبر کے آخری ہفتے میں آپریشنل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں  تمام  متعلقہ ادارے ضروری تیاری مکمل کریں ۔ پنجاب کابینہ  اورنج ٹرین کا گزشتہ روز کرایہ بھی چالیس روپے مقرر کرچکی ہے۔