Thursday, May 9, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب، کورکمانڈر لاہور کے مابین سکیورٹی معاملات پرگفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب، کورکمانڈر لاہور کے مابین سکیورٹی معاملات پرگفتگو
February 26, 2017

لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس افسروں، جوانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرأت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پاک افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا آپریشن ردالفساد سے وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔