Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کو کاروباری شخصیات کا کورونا سے متعلق حفاظتی سامان کاعطیہ

وزیراعلیٰ پنجاب کو کاروباری شخصیات کا کورونا سے متعلق حفاظتی سامان کاعطیہ
April 24, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے مصروف دن گزارا، کاروباری شخصیات نے کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی سامان کاعطیہ دیا۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے آج پاکستان کی دھرتی ہم سب سے یکجہتی اور بھائی چارے کا تقاضا کررہی ہے، صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کورونا کے خلاف احساس ٹیلی تھون فنڈ میں دواعشاریہ سات ارب روپے جمع ہوچکے ہیں۔ سردار عثمان بزدار سماجی کاموں کیلئے متحرک ہیں، صنعت سے وابستہ شخصیات نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور کوروناسے متعلقہ ضروری سامان کا عطیہ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے، سب کو یکجا ہو کر کورونا وبا کے لئے کام کرنا ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بتایا کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے رقوم آ رہی ہیں، احساس ٹیلی تھون میں تقریباً  دواعشاریہ سات ارب روپے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع ہوئے۔ سردار عثمان بزدارنے کہا تحریک انصاف کی قیادت موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے”کورونا وائرس“ نے کھوکھلا کیا، کورونا کے ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے بھی  ملاقات کی اور انرجی پالیسی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔