Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ کا ہنگامی دورہ ، ناقص کارکردگی پر مختلف افسران کے تبادلے

وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ کا ہنگامی دورہ ، ناقص کارکردگی پر مختلف افسران کے تبادلے
January 13, 2019
گوجرانوالہ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے گوجرانوالہ کاطوفانی دورہ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں یادگار شہدا پر حاضری دی،ماڈل پولیس اسٹیشن،ٹیچنگ اسپتال، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا،ناقص کارکردگی پر مختلف افسراِدھراُدھرکردیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے  گوجرانوالہ کاطوفانی دورہ کیا ، وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سرکٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں  شہر میں صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا گیاا ور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کے حوالے سے شکایات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور واسا میں کرپشن کی شکایات کی تحقیقات وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سےکرانے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ناقص کارکردی پر ڈی جی گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو معطل کر دیا،ڈپٹی کمشنر کوعہدے سے ہٹاکرایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم  بھی دیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز  میں یادگار شہدا پر حاضری دی،  ماڈل پولیس اسٹیشن ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا اورمختلف شعبے دیکھے۔ سردارعثمان بزدارنے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔ جب کہ انہوں نے معذور افراد میں وہیل چیئرز بھی تقسیم کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیچنگ اسپتال کے مختلف شعبے بھی دیکھے، انہوں نے مریضوں کی عیادت کی، ڈاکٹروں اور نرسوں کے مسائل بھی دریافت کئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب گوجرانوالہ سے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال  حافظ آبادپہنچ گئے اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔