Friday, April 19, 2024

وزیراعلی پنجاب کا ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور کے خلاف کرپشن کی شکایات کا نوٹس

وزیراعلی پنجاب کا ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور کے خلاف کرپشن کی شکایات کا نوٹس
March 21, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور کے خلاف کرپشن کی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔ ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کو معطل کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

محکمہ پولیس نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معطل ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔ انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ کو کرپشن کی شکایات کی مزید انکوائری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ کی تحقیقات کی روشنی میں معطل ڈی ایس پی کے خلاف کیس انٹی کرپشن کو بھجوایا جائے گا۔

 عثمان بزدار نے کہا کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا۔ کرپشن کرنا ملک اور قوم سے غداری کے مترادف ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کو پنپنے دیا۔ کرپشن ناقابل برداشت جرم ہے۔ پنجاب کو کرپشن فری بنانا میرا مشن ہے۔ کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ کرپشن کے خلاف بلاامتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔