Saturday, May 11, 2024

وزیراعلی پنجاب کا پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ ختم کرکے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب کا پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ ختم کرکے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
March 17, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کر کے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو مہنگائی سے نجات اور مستقل ریلیف دینےکیلے کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کر کے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ نے سستے سہولت بازاروں کیلئے مختلف اضلاع میں اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا صوبہ بھر میں 400 سے زائد سہولت بازار قائم کیے جائینگے جو سال کے 365 دن فنکشنل رہیں گے۔ ان سستے سہولت بازاروں میں آٹا اور دیگراشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے اور پرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جاوں گا۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ایجنڈا ہے اور اس کیلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرینگے۔