Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا اعلان
April 6, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دو ماہ کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کردیا، پرائیویٹ تعلیمی ادارے دو ماہ کی یک مشت فیس نہیں لیں گے، 20 فیصد رعایت دینے کے پابند ہونگے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج سے پنجاب میں 5 مزید شہروں میں فیلڈ اسپتال کام شروع کر دیں گے، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور جہلم میں  فیلڈ اسپتال آج سے شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف امداد پروگرام کے لئے اب تک ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے اپلائی کر دیا ہے، ایک لاکھ 70ہزار لوگوں میں سوا ارب روپے زکوٰۃ فنڈز سے خرچ کر دئیے گئے ہیں، 25 لاکھ لوگوں کو 12 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ بزدارنے مزید کہا کہ پنجاب میں لیب اپ گریڈ ہونے کے بعد ٹیسٹ صلاحیت 3 ہزار روزانہ تک پہنچ گئی ہے، دوہفتوں میں یہ صلاحیت 5 ہزار تک پہنچ جائے گی۔