Monday, May 6, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
February 22, 2020
مظفر گڑھ (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کر دیا۔ عثمان بزدار نے خواتین کی تربیت کیلئے بنائے گئے کلاس رومز کا دورہ کیا، تربیت حاصل کرنے والی خواتین سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاہ جمال اور خان گڑھ میں دیہی مرکز صحت کی اپ گریشن کے جبکہ کوٹ ادو اورجتوئی میں ریسکیو 1122 کے قیام کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جتوئی تا ستھاری روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، 8 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ مظفرگڑھ کے عوام کی خوشحالی کیلئے 19 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر کام جاری ہے۔ مظفرگڑھ میں نئی تحصیل بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چوک سرور شہید کو مظفرگڑھ کی پانچویں تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔