Thursday, May 9, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ کا اعلان
November 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا اللہ کے نبیﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مغرب کو جان لینا چاہیے مسلمان نبیﷺ کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر کی جانے والی مذموم حرکتیں ناقابل قبول ہیں۔ اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی عائد کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا سرکاری سطح پر ہفتہ رحمت اللعالمینﷺ منایا جائے گا۔ 50 کروڑ فنڈ سے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ کا اجراء کر رہے ہیں۔ ہر سال اس فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا۔ نعتیہ مشاعرے منعقد کیے جائیں گے۔ سیرت النبیﷺ سے متعلق خطاطی اور تقاریری مقابلے منعقد ہوں گے۔ سیرت النبیﷺ پر مبنی دستاویزی فلمیں بنانے کا مقابلہ ہو گا۔ بین الاقوامی علماء و مشائخ کانفرنس بھی منعقد ہو گی۔