Sunday, May 12, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا دورہ ، کورونا مینجمنٹ سینٹر میں انتظامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا دورہ ، کورونا مینجمنٹ سینٹر میں انتظامات کا جائزہ
March 13, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا اچانک دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کورونا مینجمنٹ سینٹر میں مریضوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں 50 بستروں پر مشتمل کورونا مینجمنٹ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر بستروں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا مریضوں کی تشخیص کیلئے ضروری کٹس منگوا لی گئی ہیں۔ عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے کورونا مینجمنٹ سینٹر کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔