Monday, September 16, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا جھگی میں رہائش پذیر طالبہ کو 5 لاکھ اور لیپ ٹاپ کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا جھگی میں رہائش پذیر طالبہ کو 5 لاکھ اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
August 10, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے چکوال کی رہائشی ہونہار طالبہ نرگس گل کو لاہور بلا کر ملاقات کی۔ شہبازشریف نے جھگی میں رہنے والی نرگس کو مفت گھر دینے کا اعلان کر دیا۔ پانچ لاکھ روپے اورلیپ ٹاپ بھی تحفے میں دیا۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوز نے ہونہار طالبہ کی راولپنڈی بورڈ سے شاندار رزلٹ کی خبر نشر کی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نرگس گل کو بلا کر مبارکباد دی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت طالبہ کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔ نرگس گل نے مشکل حالات میں محنت سے نمایاں نمبرز حاصل کیے ہیں۔ اب اس کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جھگیوں میں رہنے والی نرگس نے ثابت کر دیا کہ تعلیم کسی کی میراث نہیں۔ قوم کی یہ بیٹی سب کا فخر ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے نرگس گل کو مفت گھر دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ طالبہ لاہور یا چکوال میں سے جہاں چاہے گی اسے مفت گھر لیکر دیں گے۔ حکومت کی جانب سے طالبہ کو پانچ لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ بھی دیا گیا جبکہ اس کی بیمار نانی کا علاج کرانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے سکول کی ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کوبھی سراہا۔ اس موقع پر نرگس کے اہل خانہ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔