Saturday, April 20, 2024

وزیراعلی پنجاب کا جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب کا جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان
August 11, 2021 ویب ڈیسک

بہاولپور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تحریک انصاف کی  حکومت نے جنوبی  پنجاب کو نئی  شناخت دی ۔ جنوبی پنجاب  سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے رکھا ۔   جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ  بجٹ رکھا ۔ بہاولپور میں  آج  کسان کارڈ  کا آغاز کررہے ہیں ۔کسان کارڈ کو  بطور اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا جا سکے گا۔

وزیر اعلیٰ نے صوبہ میں زرعی ایمرجنسی کے دوران 300 ارب کے  جاری منصوبوں سے بھی  آگاہ کیا ۔ چولستان میں 11 محکموں کے متعدد منصوبوں  پر بھی بات کی ۔  13 لاکھ 55 ہزار سے زائد کاشت کاروں کی رجسٹریشن سےآگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کسان دوست پالیسی کی وجہ سے  رواں سال  ملک میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔