Monday, May 13, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
July 5, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ عثمان بزدار نے بغیر سکیورٹی کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بعض پولیس اہلکاروں کی جانب سے ماسک کی پابندی پرعملدرآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے کہا باہر نکلتے وقت ماسک پہننا ہر شہری کیلئے ضروری ہے۔ ماسک پہننے کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔