Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکسپو سنٹر لاہور میں 1000 بستر پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکسپو سنٹر لاہور میں 1000 بستر پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال کا دورہ
April 1, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستر پر مشتمل  خصوصی فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا۔ بزدار حکومت نے ریکارڈ مدت میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال تیار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا۔ عثمان بزدار نے فیلڈ اسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ اسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تشخیصی کاؤنٹر، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دیگر سہولتوں کا مشاہدہ بھی کیا۔  وزیر اعلیٰ پنجاب ، ایکسپوسنٹر لاہور ، 1000 بستروںیڈز ، فیلڈ اسپتال ، دورہ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بنایا گیا ہے ۔ 9 روز قبل ایکسپو سنٹر کا دورہ کیا۔ اللہ تعالی کے کرم اور میری ٹیم کی دن رات کی محنت سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال ریکارڈ مدت میں تیار ہوا ہے۔  9 روز میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال کو فنکشنل کرنا انتہائی احسن اقدام ہے۔ میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کے حکام کو شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا اسپتال میں تمام ضروری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ فیلڈ اسپتال میں تین وقت کے کھانے کا انتظام بھی ہے۔ اس فیلڈ اسپتال میں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ دیگر اسپتالوں پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب میں نئی 8 لیب بنائیں گے ۔ تشخیصی لیبز کے لئے 62 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ 8 تشخیصی لیبز کے قیام سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت میں اضافہ ہو گا۔